ایل پی جی کی سپلائی کو معمول پر لانے کا مطالبہ،کاٹھمنڈو میں طلبا کا احتجاج
کاٹھمنڈو، 18 اگست (ہ س)۔ کھانا پکانے والی گیس کی سپلائی کو معمول پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبا نے منگل کوکاٹھمنڈو میں مظاہرہ کیا ۔ طویل مدت سے جاری گیس کیقلت کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپال اسٹوڈنٹس یونین نے کاٹھمنڈو میں تری چندر کیمپس
Nepal-Gas-Shortage-protest


کاٹھمنڈو، 18 اگست (ہ س)۔ کھانا پکانے والی گیس کی سپلائی کو معمول پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبا نے منگل کوکاٹھمنڈو میں مظاہرہ کیا ۔ طویل مدت سے جاری گیس کیقلت کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپال اسٹوڈنٹس یونین نے کاٹھمنڈو میں تری چندر کیمپس کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے گیس کی قلت پیدا ہوئی ہے اور مطالبہ کیا کہ گیس کی فروخت اور تقسیم میں فوری نرمی کی جائے۔ احتجاج میں شریک طلبا نے گیس کے خالی سلنڈر اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی۔

طلبا رہنماو¿ں نے کہا کہ کاٹھمندو میں پڑھنے والے طلبا اور معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو گیس کی قلت، ہوٹلوں میں جا کر کھانا کھانے اور گاڑیوں کا کرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر رہنے جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈیلرز کے ذریعے گیس کی ہموار طریقے سے تقسیم ہوتی تھی لیکن حکومت کی جانب سے اپنی سطح پر گیس کی تقسیم کی کوشش کے بعد شدید قلت، لمبی قطاریں اور عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande