
حیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں اسپیشل انٹینسیو ریوژن (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر لسٹ کی جانچ کے بعد تقریباً 73.39 لاکھ ووٹرز کے نام ڈرافٹ انتخابی فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ تعداد ریاست کے تقریباً 3.38 کروڑووٹرزکابڑا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نام ہٹانے کی وجوہات میں ووٹرکا دستیاب نہ ہونا،رہائش تبدیل کرنا، انتقال کرجانا یا ایک سے زیادہ اندراجات شامل ہو سکتے ہیں۔ تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدھرشن ریڈی کے مطابق ریاست میں تقریباً 3.38 کروڑووٹرزمیں سے 78.30 فیصد نےاینومریشن فارمس جمع کرائے ہیں۔ایس آئی آرکامقصد انتخابی فہرست کواپ ڈیٹ کرنا اورفوت شدہ، منتقل ہوجانے والے یاڈپلیکیٹ ووٹرزکے اندراجات کی نشاندہی کرنا ہے۔17 سے31 اگست کے درمیان ایسے ووٹرزکونوٹس جاری کیے جانے کاعمل شروع کیا جائے گا جن کے ریکارڈمیں کسی قسم کی کمی یا تضاد پایا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 92 لاکھ افراد کو نوٹس ملنے کا امکان ہے۔ نوٹس ملنے والے ووٹرزکواپنے اندراج اوراہلیت کے حوالے سے وضاحت یا ضروری دستاویزات پیش کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ڈرافٹ ووٹرلسٹ سے نام ہٹایا جانا حتمی اخراج نہیں سمجھا جاتا۔ایسآئیآر کے دوران دعوے اوراعتراضات کی کارروائی کے ذریعے اہل ووٹراپنے نام کو دوبارہ شامل کرانے یاریکارڈ درست کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ تلنگانہ میں اس بڑے پیمانے پرووٹرلسٹ کی نظرثانی نے سیاسی حلقوں میں بھی بحث چھیڑدی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انتخابی فہرست کوزیادہ درست اورقابلِ اعتماد بنانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق