نارنول کی بیٹی عائشہ ناسا کے تعلیمی دورے کے لیے منتخب
ریاضی اولمپیاڈ میں قومی سطح پر شاندار کارکردگی کے بعد امریکہ جانے کا موقع ملا نارنول، 18 اگست (ہ س)۔ ضلع کے بھنکھری گاو¿ں کی طالبہ عائشہ کو امریکہ میں قائم خلائی ایجنسی ناسا نے تعلیمی دورے کے لیے منتخب کیا ہے۔ عائشہ اگلے مہینے ناسا کا دورہ کرنے
ناسا


ریاضی اولمپیاڈ میں قومی سطح پر شاندار کارکردگی کے بعد امریکہ جانے کا موقع ملا

نارنول، 18 اگست (ہ س)۔ ضلع کے بھنکھری گاو¿ں کی طالبہ عائشہ کو امریکہ میں قائم خلائی ایجنسی ناسا نے تعلیمی دورے کے لیے منتخب کیا ہے۔ عائشہ اگلے مہینے ناسا کا دورہ کرنے کے لیے امریکہ جائیں گی۔ کم عمری میں ناسا کا تعلیمی دورہ کرنے والی علاقہ کی پہلی طالبہ سمجھی جانے والی عائشہ کی کامیابی نے گاو¿ں، اسکول اور خاندان میں خوشی کی لہرپیدا کردی ہے۔

عائشہ گودبلاہا گاو¿ں واقع کرم بھومی ونگ اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ منگل کو انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت میں انہوں نے مٹسیور میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں حصہ لیا تھا۔ انہوںنے اسکول کی سطح کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی سطح پر اچھی کارکردگی کے بعد انہیں جے پور میں منعقدہ انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ تین رکنی جیوری نے ان سے مختلف موضوعات سے متعلق سوالات پوچھے۔ عائشہ نے تقریبا تمام سوالات کا درست جواب دیا۔

اس کارکردگی کی بنیاد پر، انہیں ناسا کے تعلیمی دورے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کے پاسپورٹ پر فی الحال کارروائی جاری ہے اور وہ اگلے ماہ امریکہ روانہ ہو جائے گی۔ عائشہ کے والد راج کمار ہندوستانی بحریہ سے ریٹائرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں، خاندان نے مقابلے کو ایک عام امتحان سمجھا، لیکن ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر مسلسل کامیابی کے بعد، انہیں اپنی بیٹی کی صلاحیتوں کا احساس ہوا۔ ماں سنیہلتا نے بتایا کہ عائشہ شروع سے ہی پڑھائی کے لیے مستعد رہی ہیں۔اسکول کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رینا یادو نے کہا کہ عائشہ ایک ذہین طالبہ ہے اور اسے ریاضی میں خصوصی دلچسپی ہے۔ ناسا کے دورے سے انہیں سائنس اور خلائی تحقیق کے بارے میں گہری تفہیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ گاو¿ں والوں اور اسکول انتظامیہ نے اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوسرے طلباءکے لیے تحریک کا باعث قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande