وزیر اعظم، مرکزی وزراء اور دیگر نے وزیر خزانہ سیتا رمن کو سالگرہ پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی وزراء نے منگل کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مودی نے ایکس پر لکھا، ’’وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد!
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن فائل فوٹو


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی وزراء نے منگل کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

مودی نے ایکس پر لکھا، ’’وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد! اصلاحات اور اقتصادی ترقی سے، وہ ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان بنانے کی ہماری کوششوں کو رفتار دے رہی ہیں۔ ایشور انہیں طویل اور صحت مند زندگی عطا کرے۔‘‘ برلا نے کہا کہ ایشور نرملا سیتا رمن کو بہترین صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا کرے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے تئیں آپ کا غیر متزلزل عزم، اقتصادی ترقی کے ذریعے قوم کی تعمیر کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی رفتار کو بڑھا رہا ہے۔ ایشور آپ کو ہمیشہ بہترین صحت اور کامیابی عطا کرے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے تئیں ان کی لگن اور وفاداری نے ہندوستان کی معیشت کو مضبوط کرنے اور ملک کے ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ جامع ترقی کو فروغ دینے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ان کی کوششیں واقعی قابل ستائش ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت، خوشی اور عوامی خدمت میں مسلسل کامیابی کی تمنا کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ ملکی سیاست میں خواتین کی طاقت کی مضبوط شناخت، ماہر اقتصادیات نرملا سیتا رمن کو بے شمار نیک خواہشات۔ آدی شکتی ماں جگت جننی درگا سے آپ کی صحت مند، پُرسکون، طویل اور باوقار زندگی کی تمنا کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande