
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا پیر کوہوئی انجیو پلاسٹی کے عمل کے بعد مستحکم حالت میں ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک میڈیکل بلیٹن کے مطابق، جے پی نڈا کو 17 اگست پیر کو انجیو پلاسٹی کے بعد کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو 13 اگست کی شام کو بے چینی اور سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کورونری انجیوگرافی کروائی اور اس وقت کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی