
پٹنہ، 18 اگست(ہ س)۔وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے منگل کے روز راج بھون میں گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین سے ایک شکرانہ ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران، ریاست میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، معیار کو بہتر بنانے اور طلباء کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک بامعنی اور متاثر کن بات ہوئی۔وزیر تعلیم نے گورنر موصوف کو ریاست کے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے کی جارہی کوششوں اور اختراعات کے بارے میں بتایا۔ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے گورنرموصوف نے طلبہ کے فائدے کے لیے معیاری تعلیم، جدت طرازی اور جامع ترقی کو مسلسل ترجیح دینے پر زور دیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan