
زیر کشواہہ نئی دہلی میں آئی سی اے آر کے سالانہ اجلاس میں ہوئے شریک
بھوپال، 18 اگست (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر برائے باغبانی و فوڈ پروسیسنگ نارائن سنگھ کشواہا نے منگل کے روز نئی دہلی میں کہا کہ زراعت کے بدلتے ہوئے حالات میں باغبانی (ہارٹیکلچر) کی فصلوں کی توسیع کسانوں کی آمدنی میں اضافے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ ریاست میں پھل، سبزی، مصالحہ جات اور پھولوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ فوڈ پروسیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ زرعی تحقیقاتی اداروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کو کھیتوں تک پہنچا کر کسانوں کو بہتر پیداوار، ویلیو ایڈیشن (قدر میں اضافہ) اور منڈیاں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر کشواہا آج نئی دہلی میں منعقدہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) سوسائٹی کے 97ویں سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ بھارت رتن سبرمنیم آڈیٹوریم، نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس، پوسا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان فلاح و بہبود نیز دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان نے کی۔ اس دوران وزیر کشواہہ نے مدھیہ پردیش میں باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی سمت میں ریاست کے اقدامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کیں۔
وزیر کشواہہ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی باہمی اور مربوط کوششوں سے زراعت و باغبانی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو خود کفیل بنانے کی سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف ریاستوں کے محکمۂ زراعت، باغبانی، مویشی پروری اور ماہی پروری کے وزراء نے شرکت کی اور زراعت و اس سے وابستہ شعبوں کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن