راجنا سرسلا ضلع میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آتشزدگی، ایک کارکن ہلاک
راجنا سرسلا ضلع میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آتشزدگی، ایک کارکن ہلاکحیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے راجنا سرسلا ضلع میں منگل کی صبح پیڈورو کے مضافات میں واقع مہالکشمی فرنیچرکے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سر
راجنا سرسلا ضلع میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ، ایک کارکن ہلاک


راجنا سرسلا ضلع میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آتشزدگی، ایک کارکن ہلاکحیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے راجنا سرسلا ضلع میں منگل کی صبح پیڈورو کے مضافات میں واقع مہالکشمی فرنیچرکے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پرفائربریگیڈ کا عملہ تین فائرانجنوں کے ساتھ فوری طورپرموقع پرپہنچا اورتین گھنٹے سے زائدکی کوششوں کے بعدآگ پرقابو پالیا۔ اس واقعے میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک کارکن، جودکان کے اندرسورہا تھا، ہلاک ہوگیا۔ ڈی ایس پی ناگیندرچاری نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے صورت حال کاجائزہ لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ دکان کے مالک نے املاک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ظاہرکیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande