
نئی دہلی، 18 اگست(ہ س)۔ لال کنواں منڈل کانگریس کمیٹی کی جانب سے گلی گوردوارے والی، فراش خانہ میں کارکنان اور ایس آئی آر کے عمل میں تعاون کرنے والے بی ایل اوز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر عثمان قریشی اور عمر ہارون نے شرکائ کو مومنٹو اور شال پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عثمان قریشی نے کہا کہ ایس آئی آر کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اور مزید کام باقی ہے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد کارکنان کو ہر نام کی جانچ کرنی ہوگی اور جن افراد کے نام فہرست میں شامل نہیں ہو سکے ہیں، ان کے نام دوبارہ شامل کرانے کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ مزید مستعدی کے ساتھ کام کریں اور ایک ایک ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔
عمر ہارون نے کہا کہ ہر بی ایل او اپنے ساتھ پانچ افراد کو شامل کرے اور ہر بوتھ پر کم از کم 100 افراد کی فہرست تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووٹر لسٹ سے رہ جانے والے ناموں کو دوبارہ شامل کرانے کے لیے منظم انداز میں کام کرنا ہوگا۔تقریب کے منتظم اور لال کنواں منڈل کانگریس کمیٹی کے صدر شاکر صدیقی نے تمام شرکائ اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں محمد شعیب، ایم نفیِس، ارشد سہیل، محمد عابد، محمد حسین، محمد امن، راحت قاضی، سالک خان، وسیم انصاری، محمد فرقان اور لالا گوری سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais