کھنڈوا میں بے قابو کار درخت سے ٹکرائی ، تین کی موت، ایک شدید زخمی
کھنڈوا، 18 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے ہرسود تھانہ علاقے کی آشا پور چوکی کے تحت جوگی بیڑا کے پاس پیر کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ ناگل واڑی سے درشن کر کے ہرسود لوٹ رہی کار اچا
کھنڈوا میں درخت سے ٹکرائی بے قابو کار


کھنڈوا، 18 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے ہرسود تھانہ علاقے کی آشا پور چوکی کے تحت جوگی بیڑا کے پاس پیر کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ ناگل واڑی سے درشن کر کے ہرسود لوٹ رہی کار اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں سوار افراد اندر ہی پھنس گئے۔

معلومات کے مطابق، ہرسود کے رہائشی چار افراد ناگل واڑی درشن کے لیے گئے تھے۔ درشن کے بعد وہ کار سے واپس ہرسود لوٹ رہے تھے۔ رات تقریباً 12 بجے جوگی بیڑا کے قریب پہنچتے ہی کار اچانک بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے موجود ایک درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی آشا پور چوکی کے ہیڈ کانسٹیبل لوکیش ہروے، ڈائل-112 کے پائلٹ دیپیش یادو نیز ہرسود تھانے سے ہیڈ کانسٹیبل ہری پرساد اور ڈائل-112 کے پائلٹ سید علی موقع پر پہنچے۔ پولیس اور ڈائل-112 کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد کار میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا اور فوری طور پر ہرسود اسپتال پہنچایا۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے سنگاجی کالونی، ہرسود کے رہائشی وشنو عرف بھورا (50) ولد گووند کو مردہ قرار دے دیا۔ وشنو عرف بھورا ہرسود کے پھیلگڈ چوراہے پر چائے کی دکان چلاتے تھے۔ حادثے میں رتیش (28) ولد ویر سنگھ، ساکن اولیا گودام کے پاس، چھنیرا ہرسود، روہت (35) ولد منا یادو، ساکن سنگاجی کالونی اور سورج سنگھ (50) ولد ہبو، ساکن ہرسود زخمی ہوئے تھے۔ تینوں کے سر، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ علاج کے دوران ان میں سے دو زخمیوں نے دم توڑ دیا۔ اس طرح حادثے میں متوفیان کی تعداد تین ہو گئی ہے، جبکہ ایک شخص تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد آشا پور چوکی پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی طور پر کار کے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کی بات سامنے آئی ہے۔ تاہم کار کس وجہ سے بے قابو ہوئی، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے پنچنامہ کی کارروائی کے ساتھ حادثے کی وجوہات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande