کے وی ایس-این وی ایس بھرتی امتحان کے ٹائر-II کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان
کے وی ایس-این وی ایس بھرتی امتحان کے ٹائر-II کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) میں مختلف تدریسی اور
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) عمارت


کے وی ایس-این وی ایس بھرتی امتحان کے ٹائر-II کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) میں مختلف تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کے لیے منعقدہ ٹائر-II بھرتی امتحان کے نتائج کے دوسرے مرحلے کا منگل کے روز اعلان کر دیا۔ سی بی ایس ای کے مطابق دوسرے مرحلے میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (پی جی ٹی) کے آٹھ عہدوں اور ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (ٹی جی ٹی) کے 13 عہدوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ انجینئر (سول)، ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف سمیت تین غیر تدریسی عہدوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پی جی ٹی کے زمرے میں آسامی، اردو، بنگلہ، گارو، بائیو ٹیکنالوجی، منی پوری، تمل اور تیلگو مضامین شامل ہیں۔ وہیں ٹی جی ٹی میں مراٹھی، تیلگو، آسامی، منی پوری، اردو، بنگلہ، نیپالی، گجراتی، اوڑیا، کنڑ، پنجابی، ملیالم اور تمل کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی بی ایس ای نے بتایا کہ امیدوار اپنے درخواست پورٹل پر لاگ اِن کر کے متعلقہ عہدے کے لیے اپنا نتیجہ اور شارٹ لسٹنگ اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ جن عہدوں کے انتخاب میں انٹرویو شامل ہے، ان کے لیے اس مرحلے کا نتیجہ انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد امیدواروں کو 15 دنوں کے اندر مارکس شیٹ دستیاب کرا دی جائے گی۔

جن عہدوں کے انتخابی عمل میں انٹرویو شامل نہیں ہے، ان کے لیے ٹائر-II کے مارکس نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی متعلقہ امیدوار کے لاگ اِن میں دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ جہاں بھرتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو عہدے یا ادارے کے لیے ترجیح دینی ہے، وہ مقررہ مدت کے اندر درخواست پورٹل کے ذریعے اپنی ترجیح درج کر سکیں گے۔

سی بی ایس ای نے کہا کہ انٹرویو یا اسکل ٹیسٹ والے عہدوں کے لیے شیڈول اور کال لیٹر، کے وی ایس/این وی ایس کے مشورے سے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد امیدواروں کے لاگ اِن میں دستیاب کرائے جائیں گے۔

بقیہ عہدوں کے نتائج کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مرحلہ وار طریقے سے ان کا اعلان کیا جائے گا۔

بورڈ نے امیدواروں کو بھرتی کے عمل سے متعلق مزید معلومات کے لیے سی بی ایس ای، کے وی ایس اور این وی ایس کی باضابطہ ویب سائٹس نیز اپنے درخواست پورٹل پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی صلاح دی ہے۔ ای ایم آر ایس ٹائر-II بھرتی امتحان کے نتائج الگ سے باضابطہ ای ایم آر ایس/این ای ایس ٹی ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande