وفاقی نظام میں کسی دوسری ریاست کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے: ڈی کے شیوکمار
بنگلورو، 18 اگست (ہ س)۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ وفاقی نظام میں کسی بھی ریاست کو دوسری ریاست کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ریاست اپنے طور پر امن و امان اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی ص
KR-INTERFERENCE-FEDERAL-SYSTEM


بنگلورو، 18 اگست (ہ س)۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ وفاقی نظام میں کسی بھی ریاست کو دوسری ریاست کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ریاست اپنے طور پر امن و امان اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

منگل کو بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شیوکمار نے چامراج نگر کے کاویری وائلڈ لائف سینکچری میں ہنور شوٹ آو¿ٹ معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبے پرتمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کے نظم و نسق سے متعلق اپنے مسائل ہوتے ہیں اور کرناٹک کو پتہ لے کہ اپنی ریاست کی سلامتی کو کیسے یقینی بنانا ہے۔

شیو کمار نے کہا”وہ اپنا کام کریں اور ہم اپنا کام کریں گے ۔“ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تمل ناڈو کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ اسی طرح دیگر ریاستوں کو بھی کرناٹک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وقار اور تقدس کی حفاظت کرناٹک حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ہنور معاملے کی جانچ کو لے کر تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیان کے بارے میں دریافت کئے جانے پر شیوکمار نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معمول کی چرچا ہے اور دونوں ریاستوں کو اپنے اپنے کام پر توجہ دینی چاہئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande