جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 2027 بیچ کے 34 طلبہ کا ٹی سی ایس میں کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے انتخاب
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی ایس ) نے 2027 بیچ کے لیے پلیسمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ معروف آئی ٹی کمپنی ٹاتا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) نے جامعہ کے B.Tech، M.Tech، MCA اور M.Sc. پروگراموں کے 34 طلبہ کو
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 2027 بیچ کے 34 طلبہ کا ٹی سی ایس میں کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے انتخاب


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی ایس ) نے 2027 بیچ کے لیے پلیسمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ معروف آئی ٹی کمپنی ٹاتا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) نے جامعہ کے B.Tech، M.Tech، MCA اور M.Sc. پروگراموں کے 34 طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے۔

جامعہ کے مطابق ٹی سی ایس کا اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ 25 جولائی 2026 کو فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی کمپیوٹر لیبارٹریز میں منعقد کیا گیا، جس میں دو شفٹوں کے دوران مجموعی طور پر 300 طلبہ نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے بعد 117 طلبہ کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ان کے انٹرویوز 3 اور 4 اگست کو ٹی سی ایس کے دفتر میں منعقد ہوئے۔انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ٹی سی ایس نے مجموعی طور پر 34 طلبہ کو مختلف پروفائلز کے لیے منتخب کیا ہے۔

تین پروفائلز میں طلبہ کا انتخاب

TCS Prime: ایک طالب علم، سالانہ پیکیج 9.09 لاکھ سے 11.59 لاکھ روپے تک۔

TCS Digital: 26 طلبہ، سالانہ پیکیج 7.09 لاکھ سے 7.39 لاکھ روپے تک۔

TCS Ninja: 7 طلبہ، سالانہ پیکیج 3.46 لاکھ سے 3.62 لاکھ روپے تک۔

یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبہ کو بہتر تربیت اور معروف اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، تاکہ وہ اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کر سکیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آنریری ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی، آنریری ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان اور ٹی پی او پروفیسر ریحان خان سوری نے منتخب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔

جامعہ انتظامیہ نے تمام منتخب طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande