
رانچی، 18 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے جے ایس ایس سی-سی جی ایل امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد احتجاجی طلباءمیں جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعلی کے اعلان کے بعد وزیر صحت عرفان انصاری اور وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ پیر کی دیر رات صدر اسپتال پہنچے اور طلبہ رہنما دیویندر مہتو کو جوس پیش کر کے بھوک ہڑتال ختم کی۔
جیسے ہی یہ خبر پھیلی سماجی کارکن سونم وانگچک نے دیر رات ویڈیو کال کے ذریعے جھارکھنڈ کے طالب علم رہنما دیویندر ناتھ مہتو سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے طلباءکی محنت اور لگن کو سراہا اور تمام کامیاب طلباء کو نیک خواہشات پیش کیں۔
جھارکھنڈ کی حکومت اور وزیر اعلی کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت اور عوام کو مل کر مزید کام کرنا چاہیے اور جہاں بھی خامیاں یا مسائل سامنے آئیں انہیں مل کر حل کیا جانا چاہیے۔ طلباءکی کامیابی کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے، وانگچک نے ان کی مستقبل کی کوششوں اور مسلسل یکجہتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی