
سرینگر، 18 اگست،( ہ س)۔ سرینگر کے سمپورہ میں منگل کو میڈیکل کالج کے قریب ہونڈا سٹی کی ایک ڈمپر سے ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حادثے میں ہونڈا سٹی زیر رجسٹریشن نمبر جے کے01اے پی-0777 اور ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر جے کے13کے-6378 شامل تھے۔ تصادم میں ہونڈا سٹی کو نقصان پہنچا۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے کشمیر میڈیکل کالج سمپورہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir