
زیورات کی دکان سے 10 لاکھ روپے کے سونے کی چوریحیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔ سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد میں ایک زیورات کی دکان سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات کی علانیہ چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چارخواتین نے مبینہ طورپردکان کے عملے کی توجہ ہٹاکرزیورات چوری کیے۔ اطلاعات کے مطابق، چاروں خواتین برقع پہن کرزیورات کی دکان میں داخل ہوئیں اورخود کوناک کی نتھ اوردیگر زیورات خریدنے والی گاہک ظاہر کیا۔اس دوران انہوں نے دکان کے عملے کوباتوں میں الجھائے رکھا اورعلانیہ طورپرچند لمحوں میں سونے کے زیورات لے کرفرار ہوگئیں۔۔ واقعے سے متعلق مناظرد کان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے ہیں۔ دکان کے عملے کو زیورات غائب ہونے کا پتہ چلنے کے بعد چوری کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مشتبہ خواتین کی شناخت اوران کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق