حکومت نے اسسٹنٹ انجینئر لیاقت جاوید شیخ گجر کو معطل کیا
جموں, 18 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن ٹھاٹھری کے اسسٹنٹ انجینئر لیاقت جاوید شیخ گجر کو سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو جموں کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر اے سی 0042026اے 0008 کے سلسلے میں گرفتاری کے بعد معطل کر دیا ہے
Suspended


جموں, 18 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن ٹھاٹھری کے اسسٹنٹ انجینئر لیاقت جاوید شیخ گجر کو سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو جموں کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر اے سی 0042026اے 0008 کے سلسلے میں گرفتاری کے بعد معطل کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے 14 اگست کو جاری حکم نامہ کے مطابق ان کی معطلی 16 جولائی 2026 کو گرفتاری کی تاریخ سے مؤثر سمجھی جائے گی۔معطلی کے دوران انجینئر لیاقت جاوید شیخ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل ڈوڈہ-کشتواڑ کے دفتر کے ساتھ منسلک رکھا جائے گا۔ انہیں مروجہ سروس قوانین کے تحت اپنی تنخواہ اور ڈئیرنس الاؤنس کا 50 فیصد بطور گزارہ الاؤنس دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande