لال قلعہ دھماکہ معاملہ میں یاسر بلال وانی کی ضمانت کی درخواست خارج
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی میں بنچ نے لال قلعہ دھماکہ معاملہ کے ملزم یاسر بلال وانی عرف دانش کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔ یاسر بلال وانی عرف دانش کو سری نگر سے گرفتار کیا گیاتھا۔ نیشنل انویسٹی گیش
لال  قلعہ


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی میں بنچ نے لال قلعہ دھماکہ معاملہ کے ملزم یاسر بلال وانی عرف دانش کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔ یاسر بلال وانی عرف دانش کو سری نگر سے گرفتار کیا گیاتھا۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق دانش نے ڈرون میں تکنیکی تبدیلیاں کیں اور کار بم کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے راکٹ تیار کرنے کی کوشش کی۔ دانش نے عمر ان نبی کے ساتھ مل کر پورے پلاٹ کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ این آئی اے کے مطابق سیاسیات کے گریجویٹ دانش کو عمر نے خودکش بمبار بننے کے لیے برین واش کیا تھا۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں کلگام کی ایک مسجد میں ڈاکٹر ماڈیول سے ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جہاں سے انہیں ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں قیام کے لیے لے جایا گیا۔

این آئی اے کے مطابق، دانش کو اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لیا تھا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ ماڈیول میں موجود دیگر افراد اسے کالعدم جیش محمد کا اوور گراو¿نڈ ورکر (او جی ڈبلیو) بنانا چاہتے تھے، جبکہ عمر اسے خودکش بمبار بننے کے لیے تیار کرنے کے لیے کئی مہینوں سے اس کیذہن سازی کر رہا تھا۔ عمر کی کوشش کو اپریل 2025 میں ناکام بنا دیا گیا جب دانش نے اپنی خراب مالی حالت اور عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کر دیا کہ اسلام میں خودکشی غلط ہے۔

آئی-10 کار دھماکہ 10 نومبر 2025 کو لال قلعہ کے قریب ہوا۔ کار عامررشید علی کے نام پر تھی۔ دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande