کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کی
جموں, 18 اگست (ہ س): کرائم برانچ کی خصوصی کرائم ونگ نے بیرون ملک ملازمت کے ویزے دلانے کے نام پر متعدد افراد سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں آر ایس پورہ کے ایک شخص کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔ کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق ملز
Chargesheet


جموں, 18 اگست (ہ س): کرائم برانچ کی خصوصی کرائم ونگ نے بیرون ملک ملازمت کے ویزے دلانے کے نام پر متعدد افراد سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں آر ایس پورہ کے ایک شخص کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔

کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق ملزم کارتک چودھری، سکنہ پرانا پنڈ، آر ایس پورہ، کے خلاف پیر کے روز مجاز عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ گواہوں کی فہرست اور مقدمے سے متعلق دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ معاملہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں پرتگال کا ورک ویزا دلانے کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ایس سی ڈبلیو نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande