
چیف الیکشن کمشنر نے ای سی آئی نیٹ کا آغاز کیا
۔ ووٹر فہرستوں کی جانچ سے لے کر بی ایل او سے مسائل کے حل تک تمام تفصیلات موجود
پٹنہ، 18 اگست(ہ س)۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ای سی آئی نیٹ پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، جس میں ووٹروں کی سہولت کے لیے 40 مختلف پورٹلز کو جمع کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ پیر کو راجدھانی پٹنہ سے ای سی آئی 2.0 اورای سی آئی نیٹ کا آغاز کیا۔ اس نئے پلیٹ فارم پر ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال سے لے کر بی ایل او سے رابطہ کرنے اور مسائل کے حل تک ہر سہولت ایک کلک پر دستیاب ہوگی۔
ای سی آئی نیٹ کے ذریعہ الیکشن سے متعلق تمام معلومات کو ایک پلیٹ فارم میں مربوط کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ووٹر ہیلپ لائین ایپ، سی -ویجل، اہل ووٹر، ٹرن آئوٹ ایپ، نو یور کنڈیڈیٹ جیسے، 40 سے زیادہ پلیٹ فارم الگ الگ چلتے تھے۔ ووٹرز کو مختلف کاموں کے لیے 40 مختلف پورٹلز پر جانا پڑتا تھا۔ اب، تمام کام ایک ہی ایپ یا پورٹل کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ووٹروں، انتخابی عہدیداروں، سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ پر تمام انتخابی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اب تک، تقریباً 11 کروڑ لوگ اس ایپ کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا اس سال کے آخر تک کم از کم 30 کروڑ لوگوں تک پہنچنے کا ہدف ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نئے ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، ای سی آئی نیٹ نے اسمبلیوں کے عام انتخاب اور ضمنی الیکشن 2026 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمیشن نے کہا کہ ای سی آی نیٹ نے انتخابی عمل کو ہموار کرنے، حقیقی وقت کی نگرانی، تیز رفتار رپورٹنگ، اور شفافیت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ووٹر فہرست میں نام شامل کرنے، حذف کرنے اور درست کرنے کے لیے فارم 6، 7، اور 8 کی سہولت ای سی آئی نیٹ ایپ پر دستیاب ہوں گی۔ امیدواروں کی مکمل معلومات کے لیے 'اپنے امیدوار کو جانیں' ماڈیول موجود ہے۔ شہری اب براہ راست ای سی ائی نیٹ ایپ سے اپنے بی ایل او کے ساتھ کال بک کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای سی آئی نیٹ ہندوستان کے انتخابی انتظام میں ایک ڈیجیٹل انقلاب ہے، جو انتخابات کو پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، تیز اور شفاف بناتا ہے۔ای سی آئی نیٹ کا تصور مئی 2025 میں چیف الیکشن کمشنر شری گیانیش کمار اور الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی نے بنایا تھا۔ کمیشن نے اسے دنیا کے سب سے بڑے انتخابی سروس پلیٹ فارم کے طور پر 22 جنوری 2026 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں آئی آئی سی ڈی ای ایم (جمہوریت اور الیکشن مینجمنٹ پر بین الاقوامی کانفرنس) کی نفرنس میں شروع کی۔ اسے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران کامیابی سے آزمایا گیا تھا۔
اس پلیٹ فارم پر11لاکھ سے زیادہ بی ایل او رجسٹرڈ ہیں۔ ایس آئی آر یعنی اسپیشل انٹنسیوریویزن کے دوران0 15 کروڑ سے زیادہ دستاویزات کو ڈیجیٹل کیا گیا۔ یہ 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں دستیاب ہے۔ووٹر کے اندراج، نام کا اضافہ، حذف اور تصحیح، ڈیجیٹل ووٹر کارڈ وغیرہ کے علاوہ امیدوار کا مجرمانہ پس منظر، تعلیم، اثاثہ جات، واجبات، سوشل میڈیا، پولنگ سٹیشن اور پولنگ کا رجحان یعنی اصل وقت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد جیسی سہولیات بھی یہاں دستیاب ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan