کرائم برانچ کشمیر کی کارروائی، تحقیقات میں مداخلت کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ داخل
سرینگر، 18 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے مبینہ طور پر جاری تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف خصوصی جج، انسداد بدعنوانی، سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ غلام احمد گنائی ولد غلا
کرائم برانچ کشمیر کی کارروائی، تحقیقات میں مداخلت کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ داخل


سرینگر، 18 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے مبینہ طور پر جاری تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف خصوصی جج، انسداد بدعنوانی، سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

غلام احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی، ساکن میرگنڈ، بڈگامکرائم برانچ کے مطابق کے خلاف ایف آئی آر نمبر 28/2026 کے تحت انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 8 اور بھارتیہ نیایہ سنہتا (BNS) کی دفعات 228 اور 229 کے تحت قابلِ سزا جرائم کے مبینہ ارتکاب کے سلسلے میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔

ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی ایک تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم، جو کرائم برانچ کشمیر، اب اقتصادی جرائم ونگ کشمیر کی ایف آئی آر نمبر 11/2021 کے سلسلے میں بھی تفتیش کا سامنا کر رہا ہے، نے ایک تفتیشی افسر کے بینک اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے منتقل کیے تھے۔ کرائم برانچ کے مطابق یہ رقم مبینہ طور پر رشوت کے طور پر دی گئی تھی، جس کا مقصد تفتیشی افسر کو متاثر کرنا اور مذکورہ مقدمے کی جاری تحقیقات میں مداخلت کرنا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد باقاعدہ تحقیقات شروع کی گئیں۔ تفتیش کے دوران الزامات کی جانچ کی گئی اور مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے۔ کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ملزم کے مبینہ طور پر جرم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے، جس کے بعد چارج شیٹ تیار کرکے قانونی کارروائی اور عدالتی فیصلے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کر دی گئی۔

کرائم برانچ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی سرکاری ملازم سے کوئی کام یا فائدہ حاصل کرنے کے لیے رشوت کی پیشکش یا ادائیگی نہ کریں۔ ایجنسی نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ رشوت طلب کیے جانے یا بدعنوانی سے متعلق کسی بھی معاملے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے، تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ کرائم برانچ نے زور دیا کہ عوامی تعاون، شفافیت اور بدعنوانی کے معاملات کی بروقت اطلاع دہی احتساب کو مضبوط بنانے اور بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande