بی جے پی نے ونود تاوڑے کو یوپی کا انچارج مقرر کیا، پنجاب اور گجرات کے بھی نئے انچارج مقرر
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے پارٹی تنظیم میں ایک بڑے ردوبدل میں اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارج اور شریک انچارج مقرر کیے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق بی جے پی کے ص
انچارج


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے پارٹی تنظیم میں ایک بڑے ردوبدل میں اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارج اور شریک انچارج مقرر کیے ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق بی جے پی کے صدر نتن نوین نے ونود تاوڑے کو اتر پردیش کا انچارج بنایا ہے جبکہ جگدیش ایشور بھائی پٹیل کو ریاست کا شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب کی ذمہ داری ستیش پونیا کو سونپی گئی ہے۔ ترون چغ کو گجرات کا نیا انچارج بنایا گیا ہے۔ ان تقرریوں کو بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے اور آئندہ سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو بی جے پی نے تنظیمی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نئی ٹیم کا اعلان کیا۔ ونود تاوڑے کو دوبارہ قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ وہیںراجیہ سبھا کے رکن ترون چغ کو پارٹی آفس کا انچارج مقرر کیا گیا۔ ستیش پونیا کوبھی قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande