بہار تعلیم کے میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے :شرون کمار
ریاست میں 1.7 لاکھ طالبات کو پہلی مرتبہ 2008 میں سائیکل ملی تھی:وزیرپٹنہ، 18 اگست(ہ س)۔دیہی ترقی، اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر، اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار نے کہا کہ بہار تعلیم کے میدان میں مسلسل تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ریاست ک
بہار تعلیم کے میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے :شرون کمار


ریاست میں 1.7 لاکھ طالبات کو پہلی مرتبہ 2008 میں سائیکل ملی تھی:وزیرپٹنہ، 18 اگست(ہ س)۔دیہی ترقی، اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر، اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار نے کہا کہ بہار تعلیم کے میدان میں مسلسل تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ریاست کے سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت میں پڑھنے والی1.7 لاکھ طالبات کو پہلی مرتبہ 2008 میں سائیکل ملی تھی۔ وزیر نے یہ بیان منگل کو پٹنہ ضلع کے مسوڑھی بلاک کے جاٹی چک کے پنوں لال سنگھ کالج میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔قبل ازیں، انہوں نے فیتہ کاٹ کر کالج کیمپس میں تقریباً 75 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے جدید ترین سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے دیہی ترقیات، تعلیم کے میدان میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور طلباء کے لئے ریاستی حکومت کی اسکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ بہار میں انجینئرنگ کالج، پولی ٹیکنک کالج اور میڈیکل کالج سمیت کئی یونیورسٹیاں کھولی گئیں، تاکہ ریاست کے بچوں کو تعلیم کے لیے دوسری ریاستوں میں نہ جانا پڑے۔ 2019 میں طلباء کو سائیکل فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی گئی۔ آج تک، ریاست میں 19لاکھ سے زیادہ بچے سائیکل اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیفارم اور اسکالرشپ سکیموں سے بھی بچے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں ریاست کے ہر بلاک میں ماڈل اسکول اور ڈگری کالج کھولے جا رہے ہیں۔ بی ایڈ۔ کالج تمام سبجیکٹ کی پڑھائی ہو گی۔ حکومت طلباء کی بہتر تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔وزیر دیہی ترقیات نے کہا کہ ملک اور دنیا میں تعلیم کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اپنی نشوونما کے لیے صحیح علم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہال اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ اس کالج میں زیر تعلیم طلبہ کو سیمینارز کے ذریعے اچھی معلومات حاصل ہو سکیں۔اس موقع پر اے پی یو کے وائس چانسلر پروفیسر اپیندر سنگھ، مسوڑھی کے رکن اسمبلی ارون مانجھی، قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر انامیکا پٹیل، مگدھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر گنیش مہتو، سنڈیکیٹ ممبرپرتیبھا سنگھ، ایس ڈی ایم دھنراج سنگھ، جنیشور پرساد کالج کے سکریٹری ڈاکٹر کرشنا سنگھ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande