

پٹنہ، 18 اگست (ہ س)۔ حکومت بہارنے ریاست میں تعینات 18 انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی ریزرو برانچ نے منگل کے روز اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انل کمار کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)، امتناع اور اے این ٹی ایف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مرتیونجے کمار چودھری کو ڈی آئی جی، سول سیکورٹی، بہار، پٹنہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ راجیو رنجن-2 کو ڈی آئی جی، اسپیشل سرویلانس یونٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے اور اجے کمار پانڈے کو ڈی آئی جی، فائبر اینڈ ٹیکنیکل سرو س بہار کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
عامر جاوید کو ڈی آئی جی، ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو بہار مقرر کیا گیا ہے۔ متھیلیش کمار کا تبادلہ کمانڈنٹ، بہار اسپیشل آرمڈ پولیس-9، جمال پور کے عہدے پر کیا گیا ہے۔ سشیل کمار کو ڈی آئی جی، انسانی حقوق کے ساتھ ڈی آئی جی، قانونی امور اور قواعد، بہار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ہردے کانت کو نالندہ کا سپرنٹنڈنٹ پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ راجیش کمار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اے این ٹی ایف، امتناعی اور ریاستی نارکوٹکس کنٹرول بیورو، بہار، پٹنہ مقرر کیا گیا ہے۔ منیش کمار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اسپیشل سرویلنس یونٹ، بہار، پٹنہ کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور ونیت کمار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)، بہار، پٹنہ کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پورن کمار جھا کو بہار پولیس ہیڈکوارٹر پٹنہ میں پوسٹنگ کے انتظار میں رکھا گیا ہے، جبکہ رامانند کمار کوشل کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اسپیشل سرویلنس یونٹ، بہار، پٹنہ مقرر کیا گیا ہے۔روشن کمار کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)، سارن، اودھیش دکشت کو پولیس سپرنٹنڈنٹ، بھوجپور، بھرت سونی کو پولیس سپرنٹنڈنٹ، سیوان، اور راج کو پولیس سپرنٹنڈنٹ، روہتاس مقرر کیا گیا ہے۔گریما کا تبادلہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ، بہار، پٹنہ میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ویکر سیکشنز اینڈ ویمنس سیل) کے عہدے پر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan