
نئی دہلی، 18 اگست(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نومنتخب قومی ٹیم کی پہلی تعارفی میٹنگ 22 اگست 2026 کو یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی کے قومی صدر نتن نوین کریں گے۔ اجلاس میں نومنتخب قومی نائب صدر، جنرل سکریٹری اور سکریٹری کے ساتھ دیگر قومی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ نئی ٹیم کی تشکیل کے بعد یہ پہلا بڑا تنظیمی پروگرام ہوگا، جس میں تمام عہدیدار باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے متعارف ہوں گے۔ میٹنگ کا اہم مقصد نئی ٹیم کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور بہتر تعلقات قائم کرنا ہے۔ پارٹی کے آئندہ تنظیمی پروگراموں، ذمہ داریوں اور انتخابی تیاریوں پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں اور تنظیم کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کو بوتھ کی سطح تک مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر بھی غوروخوض کیا جا سکتا ہے۔
نتن نوین کی قیادت میں نئی قومی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار قائدین کے توازن پر زور دیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں 22 اگست کی میٹنگ کو نئی ٹیم کے درمیان کام کی تقسیم اور تنظیمی سمت کا فیصلہ کرنے کے لحاظ سے اہم سمجھا جارہاہے۔ میٹنگ کے بعد، بی جے پی کی قومی ٹیم کے آنے والے پروگرام اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے زیادہ فعال کردار میں نظر آنے کی توقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی