
لکھیم پور کھیری، 18 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے آٹھ مزدور پیر کی رات مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک بڑے سڑک حادثے میں ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ-719 پر گوہدکے علاقے میں چھمکا گاوں کے قریب پیش آیا۔ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں میں سے ہر ایک کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مزدوروں سے لدے پک اپ کے ڈرائیور نے ہائی وے پر بیٹھی گایوں کو بچانے کی کوشش میں گاڑی کا رخ موڑ دیا۔ اس دوران سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکر ہوگئی۔
لکھیم پور کھیری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر کھیاتی گرگ نے کہا کہ مزدور، جو ضلع سے دھان کی روپائی کے لیے مدھیہ پردیش گئے تھے، کام ختم کر کے گاڑی میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی بھنڈ ضلع کے چھمکا گاو¿ں کے قریب ہائی وے پر پہنچی، وہ سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق، زخمیوں میں ہنس راے ولد رام کشن، سومپال ولدکنچن گاو¿ں بیلا تورسیا، اکھلیش ولد گیندالال ساکن پاسگوان، وکاس ولد سریش ساکن پاسگوان، رنجیت ولدگڈو ساکن کشن پور اجیت، تھانہ پاسگوان، اکشے کمارولد مکیش، کرن سنگھ ولد رامسر لکھیم پور کھیری، پنکو ولدسکھ دیو، رام داس ولد بدری ساکن پاسگوان، انوپ ولد رام سوروپ ساکن رام پور پتیہار، دیویندر ولد شیر سنگھ ساکن بیلاتورسیا شامل ہیں۔ دوسرے زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت اپدیش ولد موہن، امر سنگھ ولد ونشیدھر، سکھ دیو ولد کنچن، رجنیش ولد کنچن لال پاسی (سبھی بیلا پرسیا، لکھیم پور کھیری کے رہائشی)، گڈو ولد پرہلاد پاسی ساکن کشن پور اجیت، لکھیم پور کھیری اور سبھاش ولد کملیش محمدی، لکھیم پور کھیری کے طور پر ہوئی ہے۔ دیگر دو جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے لکھیم پور کھیری کے مزدوروں کے خاندانوں میں سے ہر ایک کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعلی یوگی نے لکھا، مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ایک حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ تال میل کریں اور حادثے میں جان گنوانے والے یوپی شہریوں کی لاشیں ان کے آبائی اضلاع بھیجیں اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کریں۔ اس حادثے میں اتر پردیش کے جاں بحق افراد کے خاندانوں میں سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی