آسام میں سیلاب سے 147 گاؤں کے 31 ہزار سے زائد افراد اب بھی متاثر، مزید ایک لاش برآمد
گوہاٹی، 18 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 147 گاؤں کے 31,918 شہری اب بھی متاثر ہیں۔ دریاؤں کی سطحِ آب معمول کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ لوگ زندگی کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس دوران شیو ساگر ضلع میں ایک اور شخص
آسام میں سیلاب سے 147 گاؤں کے 31 ہزار سے زائد افراد اب بھی متاثر، مزید ایک لاش برآمد


گوہاٹی، 18 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 147 گاؤں کے 31,918 شہری اب بھی متاثر ہیں۔ دریاؤں کی سطحِ آب معمول کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ لوگ زندگی کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس دوران شیو ساگر ضلع میں ایک اور شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما نے پیر کو شیو ساگر، چرائی دیو، جورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع کے 31,951 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے عبوری سیلاب راحت جاری کی۔ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو عبوری امداد کے طور پر اب تک 146.26 کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ لوگوں کو معمول کی زندگی شروع کرنے میں مدد دینے کے لیے ہر ضروری امداد فراہم کی جائے گی۔

آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17 اگست کے اعداد و شمار کے مطابق تمام دریا خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہے ہیں۔ ایک اور شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس طرح سیلاب میں جان گنوانے والے لوگوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان شیو ساگر، چرائی دیو اور جورہاٹ اضلاع میں ہوا ہے۔

موجودہ وقت میں مجموعی طور پر پانچ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ متاثرہ اضلاع میں گولا گھاٹ، شیو ساگر، ناگاؤں، بشواناتھ اور جورہاٹ شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے سیلاب متاثرہ لوگوں کے لیے اب بھی مجموعی طور پر 11 راحت کیمپ اور 4 راحت تقسیم مراکز سمیت 15 کیمپ فعال رکھے ہیں۔

سیلاب میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں میں ایس ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف، پولیس، فائر بریگیڈ سمیت دیگر ایجنسیاں مصروف ہیں۔ اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں پیر کو ریاستی حکومت نے مجموعی طور پر 6 طبی ٹیمیں تعینات کیں۔ سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande