بی جے پی صدر نتن نوین نے اپنی نئی ٹیم کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے پارٹی کی نئی قومی ٹیم میں شامل تمام نو مقرر کردہ عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ نتن نوین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تجربے اور
نتن نوین نے بی جے پی کے نو مقرر تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے پارٹی کی نئی قومی ٹیم میں شامل تمام نو مقرر کردہ عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

نتن نوین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تجربے اور توانائی کے امتزاج سے تشکیل پانے والی یہ نئی ٹیم وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں تنظیم کو نئی رفتار فراہم کرے گی۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئی ٹیم کا ہر رکن ایک وقف کارکن کے جذبے کے ساتھ ’وکست بھارت‘ کے عزم اور ملک کی تعمیر کے تئیں اپنی وابستگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

بی جے پی کی نئی قومی ٹیم میں کل 13 رہنماؤں کو قومی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، جن میں چھ خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امیٹھی کی سابق رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کو قومی جنرل سکریٹری کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔پارٹی نے سات ریاستوں سے آٹھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کیے ہیں، جن میں سب سے زیادہ دو رہنما اتر پردیش سے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چار خواتین کو قومی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بی جے پی کی نئی ٹیم میں دو مسلم رہنماؤں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم میں تجربہ کار رہنماؤں کے ساتھ نوجوان اور مختلف طبقات کی نمائندگی کو شامل کرتے ہوئے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande