حکومت سرحدی محافظوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے: سنجے کمار
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بنڈی سنجے کمار نے پیر کو کہا کہ ایس ایس بی کیمپس میں نئے تعمیر شدہ کوارٹر صرف عمارتیں نہیں ہیں، یہ ملک کی سلامتی کے لیے وقف فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں مرکزی حکومت کے
SSB-CAMPUS-CAPF-PERSONNEL-


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بنڈی سنجے کمار نے پیر کو کہا کہ ایس ایس بی کیمپس میں نئے تعمیر شدہ کوارٹر صرف عمارتیں نہیں ہیں، یہ ملک کی سلامتی کے لیے وقف فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں مرکزی حکومت کے عزم کی علامت ہیں۔

کمار نے یہ بات حیدرآباد کے ابراہیم پٹنم میں سشستر سیما بال (ایس ایس بی) کمپلیکس میں 48 نئے تعمیر شدہ علیحدہ فیملی کوارٹرز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایس ایس بی کے 51 بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کیا۔

وزیر نے کہا، ” محفوظ اور مطمئن خاندان ہی ایک پراعتماد جوان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ بہتر رہائش کی سہولیات اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کے لیے 'رہائش کی اطمینان کی شرح' کو بڑھانا مودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اب تک، مجموعی طور پر 10,029 مکانات کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سشستر سیما بال (ایس ایس بی) ہندوستان اور نیپال اور ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تقریباً 2,450 کلومیٹر طویل کھلی بین الاقوامی سرحد کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ فورس سیکورٹی، مستعدی اور حساسیت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے منشیات، اسلحہ، انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن، جعلی کرنسی اور جنگلی حیات کے جرائم کے خلاف مسلسل موثر کارروائی کرتی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ایس ایس بی بدلتے ہوئے سیکورٹی منظرنامے کے پیش نظر اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے، ڈرون، سی سی ٹی وی اور تھرمل امیجرز، نائٹ ویژن آلات، جی پی ایس پر مبنی گشت، محفوظ ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور جی آئی ایس پر مبنی منصوبہ بندی سمیت مختلف جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے مطابق سرحدی حفاظت کے علاوہ یہ فورس داخلی سلامتی، انسداد بغاوت کی کارروائیوں، الیکشن ڈیوٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ فورس کی 18 راحت اور بچاؤ ٹیمیں قدرتی آفات کے دوران فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔سرحدی علاقوں میں ون ہارٹس اینڈ مائنڈس (لوگوں کا دل اور دماغ جیتنا)کے جذبے کے تحت میڈیکل کیمپ، ہنر مندی، کھیل، خواتین کو بااختیار بنانے اور روزی روٹی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ شہد کی مکھیاں پالنے جیسے اقدامات کا استعمال مقامی نوجوانوں اور دیہی برادریوں کو خود انحصاری اور خود روزگار بننے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سشسترسیما بل کے ڈائریکٹر جنرل سنجے سنگھل، وزارت داخلہ اور فورس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں فوجی اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

-----------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande