
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے میٹا کو ہدایت دی ہے کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاو¿نٹس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ جسٹس پی ایس نرسمہا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اکاو¿نٹس کی بحالی اس شرط پر ہوگی کہ قابلِ اعتراض پوسٹس کو ہٹا دیا جائے۔
عام آدمی پارٹی نے گجرات میں بلدیاتی انتخابات سے عین قبل اپنے سوشل میڈیا صفحات کو بلاک کیے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کی جانب سے پیش سینئر وکیل شادان فراست نے کہا کہ کسی بھی تسلیم شدہ سیاسی جماعت کے پورے سوشل میڈیا پیج کو بغیر کسی پیشگی اطلاع، سماعت کا موقع دیے یا وجہ بتائے بلاک کر دینا مکمل طور پر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سیاسی اظہارِ رائے کے حق اور تناسب کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ان سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر 24 اپریل کو پابندی عائد کی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ