سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی موت
سپول، 17 اگست (ہ س)۔ سپول صدر تھانہ علاقہ کے بینا پنچایت دھرنی پٹی وارڈ نمبر 14میں پیر کے روزایک سڑک حادثے نے پورے گاؤں کو غمزدہ کر کے رکھ دیا۔ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔مرنے والوں میں دھرنی پٹی
سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی موت


سپول، 17 اگست (ہ س)۔ سپول صدر تھانہ علاقہ کے بینا پنچایت دھرنی پٹی وارڈ نمبر 14میں پیر کے روزایک سڑک حادثے نے پورے گاؤں کو غمزدہ کر کے رکھ دیا۔ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔مرنے والوں میں دھرنی پٹی کے رہنے والے آنجہانی اپیندر یادو کا بیٹا کندن کمار (20) اور اکھلیش کمار (24) شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان کسی ضروری کام سے بائک سے سوپول جا رہے تھے۔ لوہاد پنچایت کے علاقے سرہی ملکانہ میں اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تو ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں افراد زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اکھلیش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی کندن کمار کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے گھر والے بھی موقع پر پہنچ گئے۔دو سگے بھائیوں کی بیک وقت موت کی خبر ملتے ہی دھرنی پٹی گاؤں میں غم کی فضا پھیل گئی۔ گاؤں والوں نے حادثے میں ملوث نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔صدرتھانہ انچارج رام سیوک راوت نے بتایا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نامعلوم گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande