اے ایم یو کے پروفیسر محمد مبین کو پروفیسر بی پی ورما میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا
علی گڑھ, 17 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے پروفیسر محمد مبین کو انڈین کیمیکل سوسائٹی (آئی سی ایس) کی جانب سے کیمیکل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے شعبے میں تحقیق و ترقی اور اختراع کے
اے ایم یو کے پروفیسر محمد مبین کو پروفیسر بی پی ورما میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا


علی گڑھ, 17 اگست (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے پروفیسر محمد مبین کو انڈین کیمیکل سوسائٹی (آئی سی ایس) کی جانب سے کیمیکل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے شعبے میں تحقیق و ترقی اور اختراع کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پروفیسر بی پی ورما میموریل ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا ہے۔

14 اگست 2026 کو جاری ایک مکتوب میں انڈین کیمیکل سوسائٹی کے صدر پروفیسر جی ڈی یادو نے پروفیسر مبین کی ممتاز پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر مبین کی خدمات نے کیمیکل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور ہندوستانی کیمیکل اور متعلقہ صنعتوں و معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس اعزاز کے تحت پروفیسر مبین کو انڈین کیمیکل سوسائٹی کے 63ویں سالانہ کنونشن آف کیمسٹس (اے سی سی 2026) میں پروفیسر بی پی ورما میموریل ایوارڈ اینڈومنٹ لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کنونشن 14 تا 16دسمبر گرافک ایرا یونیورسٹی، دہرہ دون میں منعقد ہوگا۔

پروفیسر مبین اس وقت اے ایم یو سے ڈپوٹیشن پر کلسٹر یونیورسٹی، سری نگر کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی علمی اور تحقیقی خدمات کیمیکل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے مختلف شعبوں پر محیط ہیں، جن میں بالخصوص میٹریئلز اینڈ کورروژن، تحقیقی اختراع اور تکنیکی ترقی شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande