وزیر اعظم نے لکھی سرائے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو -دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بہار کے لکھی سرائے ضلع کے اشوک دھام شیو مندر میں حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی مدد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے
PM-MODI-ANNOUNCE-PMNRF-VICTAM-LAKHISARAI


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بہار کے لکھی سرائے ضلع کے اشوک دھام شیو مندر میں حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی مدد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہپی این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے قریبی رشتہ داروں کودو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔

پی ایم او نے کہا،”وزیر اعظم نے لکھی سرائے، بہار میں پیش آئے بدقسمت واقعے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔‘

قبل ازیں وزیراعظم نے لکھی سرائے میں ہونے والے المناک واقعہ پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لکھیسرائے میں بھگدڑ سے ہونے والی اموات سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande