نیپال کے صدر نے بھارتی بری فوج کے سربراہ کو اعزازی مہارتھی کے خطاب سے نوازا
کاٹھمنڈو، 17 اگست (ہ س)۔ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیپالی فوج کے اعزازی مہارتھی (آنریری آرمی چیف) کے خطاب سے نوازا ہے۔ صدر بھون شیتل نواس میں پیر کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدر پوڈیل نے جنرل سی
نیپال کے صدر نے بھارتی بری فوج کے سربراہ کو اعزازی مہارتھی کے خطاب سے نوازا


کاٹھمنڈو، 17 اگست (ہ س)۔

نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیپالی فوج کے اعزازی مہارتھی (آنریری آرمی چیف) کے خطاب سے نوازا ہے۔

صدر بھون شیتل نواس میں پیر کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدر پوڈیل نے جنرل سیٹھ کو نیپالی فوج کے اعزازی مہارتھی کے خطاب کا بیج عطا کیا۔ اس موقع پر نائب صدر رام سہائے یادو، نیپالی فوج کے سربراہ جنرل اشوک سگدل اور نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سریواستو موجود تھے۔

1950 سے چلی آرہی دونوں ممالک کے فوجی سربراہان کو ایک دوسرے کی فوج کے اعزازی مہارتھی کا خطاب دینے کی روایت اس دورے کے ساتھ بھی برقرار رہی ہے۔

نیپالی فوج کے سربراہ اشوک راج سگدل کی دعوت پر جنرل دھیرج سیٹھ تین روزہ سرکاری دورے پر کاٹھمنڈو میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande