
ناگا بابو کو کابینی درجہ، اے پی گرین ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین مقررحیدرآباد، 17 اگست (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی پون کلیان کے بھائی اور جن سینا پارٹی کے ایم ایل سی ناگابابو کو ریاستی حکومت نے کابینی درجہ دے دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناگا بابو کو اے پی گرین ایگزیکٹیو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ انہیں کابینی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ناگابابو جن سینا پارٹی کے سینئر قائدین میں شمار ہوتے ہیں اور پارٹی کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی اس اہم عہدے پر تقرری کو آندھرا پردیش کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیاجارہا ہے۔
کابینی درجہ ملنے کے بعد ناگابابو کو اس عہدے سے متعلق کابینی وزیر کے مساوی مراعات اور پروٹوکول حاصل ہوں گے۔ ان کی تقرری سے اے پی گرین ایگزیکٹیو کمیٹی سے متعلق امور میں ان کا کردار مزید اہم ہوجائے گا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں ان کی تقرری اور عہدے کے ساتھ کابینی درجہ دیے جانے کی باضابطہ توثیق کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق