این ٹی اے میں جامع اصلاحات کی تیاری، 50 سے زائد ملازمین برطرف کئے گئے ،امتحانی بندوبست کا مکمل جائزہ لیا جائے گا
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے امتحانی بندوبست اور سیکورٹی پروٹوکول میں جامع اصلاحات کی ہدایات دی ہیں ہے۔ انہوں نے امتحان کے تمام قائم کردہ پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنے اور این ٹی اے کے
NTA-SECURITY-OVERHAUL


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے امتحانی بندوبست اور سیکورٹی پروٹوکول میں جامع اصلاحات کی ہدایات دی ہیں ہے۔ انہوں نے امتحان کے تمام قائم کردہ پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنے اور این ٹی اے کے رازداری کے آپریشنز سسٹم (سی او این او پی ایس) کے ڈھانچے میں پوری طرح بدلاو کرنے کو کہا ہے۔

وزیر تعلیم نے پیر کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری، این ٹی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی تاکہ یو جی سی -نیٹ امتحان سے متعلق حالیہ مسائل کے بعد ایجنسی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ وزیر کو این ٹی اے کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزارت تعلیم کے مطابق، اصلاحاتی عمل کے تحت این ٹی اے کے 50 سے زائد ملازمین کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او)، چیف فائنانشیل آفیسر (سی ایف او)، چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر (سی آئی ایس او)، جنرل منیجر (امتحان سیکورٹی) اور جنرل منیجر (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ سائیکومیٹرکس)سمیت 10 نئے پروفیشنل لیڈر شپ کے عہدوں کے لیے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں اور ان عہدوں پر تقرریاں کی جار ہی ہیں ۔

وزارت نے کہا کہ پرائیویٹ شعبے کے مضامین کے ماہرین بھی سائبر سیکورٹی، سائیکو میٹرکس اور سوالیہ پرچہ ڈیزائن سمیت مختلف مخصوص شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس کا مقصد این ٹی اے کی تکنیکی صلاحیتوں اور امتحان کے انتظام کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیرتعلیم پرہلاد جوشی نے ہدایت دی کہ امتحان کے طریقہ کار کے دوران قائم کردہ سیکورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے حساس امتحانی سرگرمیوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے خفیہ آپریشنز (سی او این او پی ایس) کے فریم ورک کی مکمل بحالی کی بھی ہدایت دی ۔ اس میں علیحدہ اور محفوظ کمرے، ایئر -گیپڈ سسٹم اور الیکٹرانک آلات کو جمع کرنے کے لیے مزید سخت طریقہ کار شامل ہوں گے۔

وزیر نے این ٹی اے کو امتحان سے متعلق تمام عمل کا تفصیلی آڈٹ کرنے اور آڈٹ کی بنیاد پر کی گئی اصلاحی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ۔این ٹی اے کا امتحانی نظام حالیہ برسوں میں مسلسل جانچ کے دائرے میں رہا ہے۔ قومی سطح کے داخلہ جاتی اور اہلیت کے امتحانات کی سیکورٹی اور شفافیت کے بارے میں سوالات کے درمیان، ایجنسی نے امتحانی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande