راجوری سڑک حادثے میں نو عمر لڑکا جاں بحق
جموں, 17 اگست (ہ س)۔ راجوری ضلع میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ راجوری قصبے کے قریب تندوال کے مقام پر جموں-پونچھ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک دو پہیہ گاڑی پہلے ایک ٹیکسی اور
Accident


جموں, 17 اگست (ہ س)۔

راجوری ضلع میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ راجوری قصبے کے قریب تندوال کے مقام پر جموں-پونچھ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک دو پہیہ گاڑی پہلے ایک ٹیکسی اور آٹو رکشا سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد آٹو رکشا سڑک کنارے کھڑی پانچ گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں دو پہیہ گاڑی پر سوار تین لڑکوں سمیت مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔اسپتال میں زیر علاج ایک نوعمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے حادثے کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande