
پٹنہ، 17 اگست(ہ س)۔عظیم مجاہد آزادی اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین بابو دیوشرن سنگھ کا 126 واں یوم پیدائش پیر کو اسمبلی احاطے میں منایا گیا۔اس موقع پر دیہی ترقیات و، اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر، اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر جناب شرون کمار نے کہا کہ مجاہدآزادی دیوشرن بابو کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن کسی عظیم شخصیت کو یاد کرنے کا نہیں بلکہ اس جدوجہد، قربانی، جرات اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کی آزادی ہوئی۔ بابو دیوشرن سنگھ جیل میں اذیتیں سہنے کے بعد بھی برطانوی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔دیہی ترقیات کے وزیر نے کہا کہ دیو شرن بابو کی زندگی ہندوستان کی آزادی کی شاندار داستان کا حصہ ہے، جس میں ہزاروں اور لاکھوں محب وطن لوگوں نے اپنی بھلائی، خاندان یا ذاتی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔انہوں نے عدم تعاون کی تحریک اور مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان چھوڑو تحریک میں فعال کردار ادا کیا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری،بہار قانو سازکونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر راموچن رائے، بہار قانون ساز اسمبلی میں حکمراں پارٹی کے چیف وہپ سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش پرساد کشواہا، ارکان اسمبلی ،ارکان قانون ساز کونسل اور دیگر لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan