وزیر اعلیٰ نے ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھائی، حب الوطنی کے رنگ میں رنگا کناٹ پلیس
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے زیر اہتمام ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا میں حصہ لینے والے ہر دہلی والے نے کناٹ پلیس کو حب ا
DL-CM-TIRANGA-YATRA-NDMC


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے زیر اہتمام ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا میں حصہ لینے والے ہر دہلی والے نے کناٹ پلیس کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔ نوجوانوں کے ہاتھوں میں شان سے لہراتا ترنگا اور ایک ساتھ گونجتاوندے ماترم ایسا منظر تھا، جس نے لاتعداد جانبازوں کی قربانیوں، لگن اور ملک کے لئے ان کے سرشار جذبے کو ہم سب کے دل میں پھر سے زندہ کر دیا۔

نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین منوج کمار دویدی، وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل، کونسل کے ارکان دنیش پرتاپ سنگھ، انل والمیکی اور سریتا تومر، این ڈی ایم سی کے سکریٹری راہل سنگھ، این ڈی ایم سی کے سینئر افسران، ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سماج کے مختلف طبقوں کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ترنگا یاترا میں شرکت کی۔

ہر گھر ترنگا مہم کے تحت منعقد کی گئی اس ترنگا یاترا میںاین ڈی ایم سی کے 6,000 سے زائد اسکولوں کے ہزاروں طلبا اور اساتذہ، والدین، این ڈی ایم سی ملازمین، معزز مہمانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ بے پناہ فخر اور جوش و خروش کے ساتھ، شرکا نے حب الوطنی، اتحاد اور قومی یکجہتی کا پیغام پھیلاتے ہوئے، ہاتھوں میں ترنگا لے کر کناٹ پلیس کے انر سرکل میں ایک ساتھ مارچ کیا۔

ترنگا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترنگا ہاتھ میں لے کر چلنا محض ایک سفر نہیں ہے بلکہ قوم کے لیے محبت، فخر، احترام اور حب الوطنی کا اجتماعی اظہار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ترنگا یاترا ایک وکست بھارت کی تعمیر کے عزم کا سفر ہے اور اس میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہندوستان کی نئی توانائی اور طاقت کی علامت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ یاترا وزیر اعظم نریندر مودی کے ”ہر گھر ترنگا، ہرمن ترنگا“ کے مطالبے کو پہنچانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن گئی ہے۔ ترنگا اٹھانے والا ہر شہری ”وکست بھارت @ 2047“ کے قومی عزم سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

بچوں اور نوجوانوں کو وکست کے کلیدی ستون کے طور پر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک کے نوجوان پڑھیں گے، نئے خیالات سوچیں گے اور قومی مفاد میں اختراع کریں گے تو ہندوستان کی ترقی کو نئی سمت اور رفتار ملے گی۔ انہوں نے پورا اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان ہر میدان میں آگے بڑھے گا اور مستقبل میں دنیا کی قیادت کرے گا۔

این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے کہا کہ آج جب اسکول کے بچے، کالج کے طلبا اور ملازمین، افسران اس ترنگا یاترا میں حصہ لے رہے ہیں، تو ان کے دلوں میں یقین ہے کہ سال 2047 تک وکست بھارت کے وزیر اعظم کے خواب اور ان کی قیادت میں قوم کی تعمیر کے جذبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

چہل نے بتایا کہ ترنگا یاترا کناٹ پلیس کے انر سرکل سے ہوتی ہوئی آگے بڑھی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا پکڑے حب الوطنی کے نعرے لگائے، جس سے دارالحکومت کے قلب میں قومی فخر اور حب الوطنی کا ایک متاثر کن ماحول پیدا ہوا۔ یاترا نر سرکل کا مکمل چکر مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سی اسکولوں کے طلباءاور اساتذہ کی شرکت نے اس تقریب کو خصوصی اہمیت دی۔ یہ کونسل کے نوجوان ذہنوں میں حب الوطنی، شہری شعور اور ذمہ دار شہریت کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کی عکاس ہے۔ ترنگا یاترا نے سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں کو ایک قومی علامت کے تحتجمع ہونے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔ اس سے اس پیغام کو مزید تقویت ملی کہ ترنگا ہر ہندوستانی کی مشترکہ شناخت، خواہشات اور اتحاد کی علامت ہے۔

پروگرام کا اختتام شہریوں سے ’ہر گھر ترنگا - 2026‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فخر کے ساتھ قومی پرچم کی نمائش کے لیے ایک نئے سرے سے ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande