
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے پیر کو اپنی نئی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا، سینئر رہنما رام مادھواور مسلم چہرے کے طور پر طارق منصور سمیت 13 رہنماؤں کو قومی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، ونود تاوڑے اور ہریش دویدی سمیت آٹھ رہنماؤں کو قومی جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پیوش گوئل کو قومی خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔
بی جے پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق وسندھرا راجے سندھیا، تیرتھ سنگھ راوت، رام مادھو، بیج ینت جے پانڈا، ڈی پرندیشوری، ریکھا ورما، ورشابین نریندر بھائی دوشی، بھارتی پروین پوار، منپریت سنگھ بادل، لال سنگھ آریہ، ایم ناگراج، طارق منصور اور مدھوچندر کر کو قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔
بی ایل سنتوش قومی جنرل سیکریٹری (تنظیم) کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ شیوش پرکاش اور سودان سنگھ کو دوبارہ قومی معاون جنرل سیکریٹری (تنظیم) مقرر کیا گیا ہے۔
قومی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر ونود تاوڑے، سنیل بنسل، وپلب دیو، اسمرتی ایرانی، ستیش پونیا، گجیندر پٹیل، ہریش دویدی اور سنجے بھاٹیہ کو مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی نے سات ریاستوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ رہنماؤں کو جنرل سیکریٹری بنایا ہے، جن میں سب سے زیادہ دو رہنما اتر پردیش سے ہیں۔ نئی ٹیم میں چار خواتین کو قومی سیکریٹری کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
قومی سکریٹری کی ذمہ داری کویتا پاٹیدار، کے سریندرن، بھولا سنگھ، پردیپ ورما، جگدیش ایشور بھائی پٹیل، سندیپ پاٹھک، فنگنون کونیاک، سنگیتا یادو، انیل اینٹونی، ایم وینکٹیشن، منوج ٹگّا، سدھارتھ شمبھو، سودیش سنگھ، مرگنکا دیو برمن، روہن گپتا اور جے پرکاش کو سونپی گئی ہے۔ترون چگ کو قومی دفتر کا انچارج جبکہ مہندر پانڈے کو قومی دفتر کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سمبت پاترا کو شمال مشرقی ریاستوں کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔
پارٹی نے مختلف مورچوں کی کمان بھی نئی قیادت کو سونپی ہے۔ ہیمنگ جوشی کو یوا مورچہ، روپ کماری چودھری کو خواتین مورچہ، امرپال موریہ کو او بی سی مورچہ، بنسی لال گوجر کو کسان مورچہ، شیویش کمار رام کو درج فہرست ذات مورچہ، ڈاکٹر منّا لال راوت کو درج فہرست قبائل مورچہ اور کنور باسط علی کو اقلیتی مورچہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا شعبے میں انیل بلونی کو دوبارہ میڈیا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے، جبکہ آشیش اوشا اگروال، پردیپ بھنڈاری اور سدھارتھ یادو کو معاون کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داری دیپک مہسکے کو سونپی گئی ہے، جبکہ پریتی گاندھی، شیوانند دویدی، آلوک بھٹ اور ارون یادو کو معاون کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔
بی جے پی کی نئی قومی ٹیم کے اعلان کو تنظیمی سطح پر اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی ٹیم میں تجربہ کار رہنماؤں کے ساتھ مختلف ریاستوں اور سماجی طبقات کی نمائندگی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan