
فوج کے جی او سی نے سیاچن گلیشیر کا دورہ کیا
جموں، 17 اگست (ہ س)۔ فوج کی فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے پیر کو سیاچن گلیشیئر کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے سیاچن میں تعینات فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی اور انتہائی دشوار گزار جغرافیائی و موسمی حالات میں خدمات انجام دینے پر ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر کور کمانڈر نے تمام اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔ فوج نے کہا کہ دورے کا مقصد سیاچن جیسے انتہائی چیلنجنگ بلند پہاڑی علاقے میں تعینات دستوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آپریشنل مؤثریت برقرار رکھنے کے عزم کو مزید مضبوط کرنا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر