
وزیر زراعت وجے کمار سنہا نے یوم آزادی پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پرچم کشائی کیپٹنہ، 15 اگست (ہ س)۔ 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر زراعت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے پٹنہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ 03 اسٹرینڈ روڈ پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک دن ہمیں ان بہادر مجاہدین آزادی کی قربانی، ہمت اور لگن کی یاد دلاتا ہے، جن کی جدوجہد نے آج ہمیں آزاد ہندوستان میں سانس لینے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی، آئیں، ہم سب اس یوم آزادی پر عہد کریں کہ ہم ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ، خود انحصار اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔‘‘ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan