
پٹنہ، 15 اگست (ہ س)۔ 80 ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا ممبر نتیش کمار نے اپنی رہائش گاہ 7، سرکلر روڈ، پٹنہ پر پرچم کشائی کی اور ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
تقریب میں پارٹی کے کارگزار قومی صدر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے کمار جھا، قانون ساز کونسل میں حکمراں پارٹی کے چیف وہپ سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی، قانون ساز کونسل میں حکمراں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر للن صراف کے علاوہ پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan