اب چھوٹے ٹیکس دہندگان 31 دسمبر تک کر سکیں گے غیر ملکی اثاثوں کا اعلان
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ملکی اثاثوں کے انکشاف کی اسکیم، 2026 (فاسٹ-ڈی ایس) شروع کی ہے۔ یہ اسکیم 16 اگست سے شروع ہو کر 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے تحت ایک کروڑ روپے تک کی غیر اعلانیہ غیر ملکی آمد
اب چھوٹے ٹیکس دہندگان 31 دسمبر تک کر سکیں گے غیر ملکی اثاثوں کا اعلان


نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ملکی اثاثوں کے انکشاف کی اسکیم، 2026 (فاسٹ-ڈی ایس) شروع کی ہے۔ یہ اسکیم 16 اگست سے شروع ہو کر 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے تحت ایک کروڑ روپے تک کی غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی یا 5 کروڑ روپے تک کے اثاثوں کا اعلان کیا جا سکے گا۔

محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ملکی اثاثوں کے رضاکارانہ اعلان کی اسکیم (فاسٹ-ڈی ایس) کے قواعد، 2026 کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اس کے تحت اعلانات 31 دسمبر 2026 تک داخل کیے جا سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت ٹیکس دہندگان کو 30 فیصد ٹیکس کے ساتھ اتنی ہی رقم کا اضافی چارج بھی ادا کرنا ہوگا۔

مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے اسکیم کے قواعد جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت اہل ٹیکس دہندگان ایسے غیر اعلانیہ غیر ملکی اثاثوں، غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی یا ایسے غیر ملکی اثاثوں کا اعلان کر سکتے ہیں جنہیں متعلقہ تفصیلات میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لیے مقررہ ٹیکس یا فیس کی ادائیگی ضروری ہوگی۔ چھوٹے ٹیکس دہندگان میں طلبہ، نوجوان پیشہ ور افراد، تکنیکی شعبے کے ملازمین اور این آر آئی شامل ہیں۔

سی بی ڈی ٹی کے مطابق یہ اسکیم 16 اگست سے نافذ العمل ہوگی اور اس کے تحت آن لائن اعلانات 31 دسمبر 2026 تک داخل کیے جا سکیں گے۔ اعلان کیے جانے والے اثاثوں کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو 31 مارچ 2026 کی تاریخ کے مطابق مقرر کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت 16 اگست سے 31 دسمبر 2026 تک آن لائن (فارم 1 کے ذریعے) اپنے اثاثوں کا اعلان کیا جا سکے گا۔

اسکیم کے تحت اعلان داخل کرنے کے لیے دو بڑی کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں۔ پہلے زمرے میں بھارت سے باہر موجود ایسے غیر اعلانیہ اثاثے یا غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی شامل ہے جس پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہے۔ اس صورت میں غیر اعلانیہ اثاثوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

دوسرے زمرے میں بھارت سے باہر موجود ایسے اثاثے شامل ہیں جن پر پہلے ہی ٹیکس ادا کیا جا چکا ہے یا جو ٹیکس دہندہ کے این آر آئی رہنے کے دوران حاصل کیے گئے تھے لیکن انکم ٹیکس ریٹرن کے متعلقہ کالم میں ظاہر نہیں کیے گئے۔ ایسے اعلانات کے لیے پانچ کروڑ روپے کی مالی حد مقرر کی گئی ہے اور اس پر ایک لاکھ روپے کی فیس عائد ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ طلبہ، نوجوان پیشہ ور افراد، ٹیکنالوجی شعبے کے ملازمین اور بیرون ملک منتقل ہونے والے ہندوستانیوں جیسے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ملکی اثاثوں کے رضاکارانہ اعلان کی یہ اسکیم مالی سال 27-2026 کے مرکزی بجٹ میں پیش کی گئی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande