طلوع آفتاب کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پرچم کشائی، سوریہ پتھ ترنگا گلوبل ریلے کا آغاز
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ترنگے نے سورج طلوع ہونے کی راہ پر دنیا کا سفر طے کیا۔ وزارتِ ثقافت کی جانب سے شروع کیے گئے ’سوریہ پتھ ترنگا‘ گلوبل ریلے کے تحت دنیا کے مختلف ٹائم زونز میں واقع بھارتی سفارتخانوں اور قونص
طلوع آفتاب کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پرچم کشائی، سوریہ پتھ ترنگا گلوبل ریلے کا آغاز


نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ترنگے نے سورج طلوع ہونے کی راہ پر دنیا کا سفر طے کیا۔ وزارتِ ثقافت کی جانب سے شروع کیے گئے ’سوریہ پتھ ترنگا‘ گلوبل ریلے کے تحت دنیا کے مختلف ٹائم زونز میں واقع بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر ترتیب وار قومی پرچم لہرایا گیا۔

مرکزی وزارتِ ثقافت نے بتایا کہ یہ عالمی ریلے بھارتی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 1:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران مشرق سے مغرب کی جانب مختلف ممالک میں واقع 21 بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر ترنگا لہرایا گیا۔ اس پہل کے ذریعے سورج کی پہلی کرن کے ساتھ دنیا کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک ترنگے کے سفر کو علامتی طور پر پیش کیا گیا۔

’سوریہ پتھ ترنگا‘ کے تحت مقررہ بھارتی مشنز اور پوسٹوں پر مقامی وقت کے مطابق سورج طلوع ہونے کے ساتھ قومی پرچم لہرایا گیا۔ ایک مقام پر پرچم کشائی کے بعد اگلے مغربی مشن یا پوسٹ پر ترنگا لہرایا گیا۔ اس طرح مختلف ٹائم زونز کے درمیان ترنگے کے ایک مسلسل عالمی سفر کا منظر سامنے آیا۔

وزارت کے مطابق، یہ پہل ’ہر گھر ترنگا 2026‘ تقریبات کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات کو جغرافیائی حدود سے آگے لے جانا اور دنیا بھر میں رہنے والے ہندوستانیوں اور بھارت کے دوستوں کو قومی پرچم کے ذریعے ایک مشترکہ جذبے سے جوڑنا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ’سوریہ پتھ ترنگا‘ بھارت کی اتحاد، حب الوطنی اور عالمی موجودگی کی علامت ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں واقع بھارتی مشنز اور پوسٹیں اس پہل میں قومی جذبے کے سفیر کے طور پر شامل ہوئیں۔

اس پہل میں سورج طلوع ہونے اور ٹائم زونز کی ترتیب کو ترنگے کے سفر کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ مشرقی حصے میں دن کی پہلی روشنی کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سفر مغرب کی جانب بڑھتا ہے اور اس کے ذریعے وکست بھارت، قومی وقار اور اتحاد کا پیغام دنیا بھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande