بھارت کے 80ویں یومِ آزادی پر کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت نے مبارکباد دی
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر دنیا کے کئی ممالک اور ان کے سفارت خانہ نے ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ امریکہ، روس، اسرائیل، آسٹریلیا، رومانیہ، سنگاپور، فن لینڈ اور سویڈن سمیت کئی ممالک نے بھارت کی آزادی، جمہوری سفر
بھارت کے 80ویں یومِ آزادی پر کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت نے مبارکباد دی


نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر دنیا کے کئی ممالک اور ان کے سفارت خانہ نے ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ امریکہ، روس، اسرائیل، آسٹریلیا، رومانیہ، سنگاپور، فن لینڈ اور سویڈن سمیت کئی ممالک نے بھارت کی آزادی، جمہوری سفر اور دوطرفہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے بھارت کے یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی شاندار وراثت کا جشن مناتے ہوئے اور جمہوریت کی بنیادوں کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ وہ اس مستقبل کی تعمیر کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے جسے دونوں ممالک مل کر تشکیل دیں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ بھارت میں روسی سفیر ڈینس علیپوف نے بھی 15 اگست کے موقع پر بھارتی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیل کی جانب سے بھارت کی صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام کو 80ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان مضبوط ہوتی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر فلپ گرین نے تمام ہندوستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ آسٹریلیائی ہائی کمیشن نے ترنگے کے رنگوں زعفرانی، سفید اور سبز سے خود کو سجا کر بھارت کے تئیں اپنی دوستی اور احترام کا پیغام دیا۔

رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے بھارت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ وزارت نے بھارت کو رومانیہ کا ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2026 میں بھارتی صدر کے بخارسٹ دورے کے بعد دونوں ممالک کی توسیع شدہ شراکت داری نے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ رومانیہ نے دور رس نتائج کے حامل دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے خوشحالی، سلامتی اور مواقع میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

سنگاپور نے بھارت کے یومِ آزادی پر اپنے بھارتی دوستوں کو مبارکباد پیش کی۔ سنگاپور نے بھارت-سنگاپور تعلقات کو مضبوط اور مسلسل آگے بڑھنے والی دوستی قرار دیا۔ نئی دہلی میں فن لینڈ کے سفارتخانے اور ممبئی میں واقع فن لینڈ کے قونصل خانے نے بھی بھارت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ بھارت میں سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے کونسلر مارٹن فرانکبی نے ہندوستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی شعبے میں نئی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande