تاریخ کے آئینے میں 16 اگست: جب لارڈز میں ہندوستان نے تیسری فتح درج کی، وراٹ کی کپتانی میں کیا تھا کمال
ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں 16 اگست کی تاریخ بہت خاص ہے۔ سال 2021 میں یوم آزادی کے ٹھیک ایک دن بعد 16 اگست کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے تاریخی لارڈز میدان پر ترنگا لہرایا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں لارڈز کے میدان پر تیسری
تاریخ کے آئینے میں 16 اگست: جب لارڈز میں ہندوستان نے تیسری فتح درج کی، وراٹ کی کپتانی میں کیا تھا کمال


ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں 16 اگست کی تاریخ بہت خاص ہے۔ سال 2021 میں یوم آزادی کے ٹھیک ایک دن بعد 16 اگست کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے تاریخی لارڈز میدان پر ترنگا لہرایا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں لارڈز کے میدان پر تیسری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

لارڈز میں ہندوستان کی یہ فتح اس لیے بھی تاریخی تھی کیونکہ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے اس میدان پر صرف دو ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ پہلی بار ہندوستان نے 1986 میں کپل دیو کی کپتانی میں لارڈز میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2014 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے لارڈز میں دوسری ٹیسٹ فتح حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس مقابلے میں انگلینڈ کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔

سات سال بعد 2021 میں وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے ایک بار پھر لارڈز پر تاریخ رقم کی۔ اس مقابلے میں ہندوستان کی فتح کے سب سے بڑے ہیرو کے ایل راہل رہے، جنہوں نے پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تھا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ 12 اگست 2021 کو شروع ہوا تھا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 364 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے 391 رنز بنا کر 27 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

اس کے بعد ہندوستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 298 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف رکھا گیا، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کو محض 120 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس طرح ہندوستان نے 151 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔

دیگر اہم واقعات:

1777 - امریکہ نے بیننگٹن کی جنگ میں برطانیہ کو شکست دی۔

1787 - ترکی نے روس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1906 - چلی میں 8.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1924 - نیدرلینڈز اور ترکی کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1990 - چین نے اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا۔

1994 - آئی بی ایم کا ’سائمن پرسنل کمیونیکیٹر‘ فروخت کے لیے دستیاب ہوا، جسے پہلا اسمارٹ فون قرار دیا جاتا ہے۔

2001 - ہبل خلائی دوربین کے ذریعے نظام شمسی سے باہر واقع ایک سیارے کی دریافت کی گئی۔

2003 - لیبیا نے لاکربی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

2004 - آسٹریلیا اور امریکہ کی ٹیم نے اولمپک کشتی رانی میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

2008 - کانگو میں تعینات 125 ہندوستانی پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن انعام سے نوازا گیا۔

2009 - یوسین بولٹ نے 100 میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

2009 - روس میں مشق کے دوران دو سکھوئی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔

2012 - وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو ایکواڈور نے سیاسی پناہ دی۔

2021 - ملیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے استعفیٰ دے دیا۔

پیدائش:

1904 - س±بھدرا کماری چوہان، مجاہد آزادی اور معروف شاعرہ۔

1920 - کوٹلا وجے بھاسکر ریڈی، آندھرا پردیش کے نویں وزیر اعلیٰ۔

1928 - رجنی کوٹھاری، معروف ماہر تعلیم، مصنف، سیاسی نظریہ دان اور ماہر سیاسیات۔

1970 - سیف علی خان، اداکار۔

1970 - منیشا کوئرالا، اداکارہ۔

2001 - لکشیہ سین، ہندوستان کے معروف بیڈمنٹن کھلاڑی۔

وفات:

1991 - سی۔ اچیوت مینن، سیاست داں اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ۔

1997 - نصرت فتح علی خان، معروف پاکستانی گلوکار۔

2001 - انا منی، ہندوستانی طبیعیات اور موسمیات کی سائنس دان۔

2018 - اٹل بہاری واجپئی، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم۔

2020 - چیتن چوہان، سابق ہندوستانی کرکٹر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande