
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی اس سال کی برکس صدارت کے تحت ٹیلی مواصلات کا محکمہ 17 سے 21 اگست تک پونے میں برکس اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) ٹریک کا اہتمام کرے گا۔ پانچ روزہ اس تقریب کا موضوع ”پائیدار مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی‘ ہے۔ اس تقریب میں برکس کے رکن ممالک سے مواصلات کے وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین شرکت کریں گے۔
مواصلات کی مرکزی وزارت کے مطابق، برکس آئی سی ٹی ٹریک کا مقصد رکن ممالک کے درمیان معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا اور ایک محفوظ، جامع اورپائیدار ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ تقریب کے دوران کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں ڈیجیٹل اختراع، سائبر سیکورٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل مہارتیں اور اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔
پانچ روزہ آئی سی ٹی ٹریک کے دوران تین بڑے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ان میں 17 سے 19 اگست تک برکس آئی سی ٹی کوآپریشن ورکنگ گروپ کا7 واں اجلاس، 20 اگست کو ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو اور 21 اگست کو برکس کے مواصلاتی وزرا کا 12 واں اجلاس شامل ہے۔
برکس آئی سی ٹی کوآپریشن ورکنگ گروپ کی ساتویں میٹنگ میں ہمہ گیر، بامعنی، کفایتی، پائیدار اور مستحکمیجیٹل کنیکٹیویٹی، ایک قابل اعتماد، محفوظ اور انسان پر مرکوز ڈیجیٹل ماحول، ڈیجیٹل مہارتوں اور جامع ترقی کے لیے صلاحیت سازی اور اختراع کو فروغ دینے، اسٹارٹ اپس اور آئی سی ٹی کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں مصنوعی ذہانت، اگلے سلسلے کی مواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، سائبر سیکورٹی، بچوں کا آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں تعاون جیسے موضوعات بھی میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
20 اگست کو منعقد ہونے والا ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام میں تعاون کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ فورم سائبرسیکوریٹی اور قابل اعتماد آئی سی ٹی، بچوں کا آن لائن تحفظ اور پائیدار اور مستحکم ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام پر موضوعاتی بات چیت پیش کرے گا۔ ایکسپو ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون اور اختراع سے متعلق اقدامات کی نمائش کرے گا۔
اس کے بعد 21 اگست کو 12ویں برکس وزرائے مواصلات کی میٹنگ ہوگی۔ شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ برکس کے رکن ممالک کے وزرا آئی سی ٹی ٹریک کے لیے ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے اور پائیدار اور مستحکم آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام، سائبر سیکورٹی اور قابل اعتماد آئی سی ٹی، ڈیجیٹل مہارتوں اور صلاحیت سازی اور اخترا، اسٹارٹ اپس اور صنعت کاری کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
برکس میں اس وقت برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ پونے میں آئی سی ٹی ٹریک کی میزبانی ہندوستان کی برکس چیئرمین شپ کے دوران مختلف اہم شعبوں میں میٹنگوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔
ٹیلی مواصلات کے محکمہکے مطابق، پونے میں ان تین بڑے پروگراموں کی میزبانی ڈیجیٹل اختراع کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں پائیدار اور جامع ترقی کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ تقریب برکس ممالک کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تجربات اور مہارت کے اشتراک، نئی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے اور مستقبل کے ڈیجیٹل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ حکومت کا خیال ہے کہ محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول کے ساتھ ڈیجیٹل مہارتوں، اختراع اور کاروباری شخصیت کو فروغ دے کر رکن ممالک جامع اور پائیدار ڈیجیٹل ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد