باکس آفس پر ’آوارہ پن 2‘ نے ’بٹوارہ 1947‘ کو پیچھے چھوڑ ا
نئی دہلی، 15 اگست(ہ س)۔ یوم آزادی کے ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی سنی دیول کی فلم ’بٹوارہ 1947‘ سے ’غدر 2‘ اور ’بارڈر 2‘ جیسی کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن باکس آفس پر عمران ہاشمی کی ’آواراپن 2‘ نے پہلے ہی دن بازی مار لی۔سیکنلک کے ابتدائی اعدا
باکس آفس پر ’آوارہ پن 2‘ نے ’بٹوارہ 1947‘ کو پیچھے چھوڑ ا


نئی دہلی، 15 اگست(ہ س)۔ یوم آزادی کے ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی سنی دیول کی فلم ’بٹوارہ 1947‘ سے ’غدر 2‘ اور ’بارڈر 2‘ جیسی کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن باکس آفس پر عمران ہاشمی کی ’آواراپن 2‘ نے پہلے ہی دن بازی مار لی۔سیکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ نے ہندوستان میں پہلے دن تقریباً 21 کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جبکہ ’بٹوارہ 1947‘ کی پہلے دن کی کمائی 5.75 کروڑ روپے رہی۔ اس طرح عمران ہاشمی کی فلم نے پہلے دن سنی دیول کی فلم کے مقابلے تقریباً تین گنا زیادہ کاروبار کیا۔دونوں فلموں کے درمیان فرق ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار سے ہی نمایاں ہوگیا تھا۔ ’آوارہ پن 2‘ نے پہلے دن کے لیے تقریباً 8 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ حاصل کی تھی، جبکہ ’بٹوارہ 1947‘ کی ایڈوانس بکنگ تقریباً 1.76 کروڑ روپے رہی۔مثبت جائزوں اور سنی دیول و شبانہ اعظمی کی مضبوط اداکاری کے باوجود ’بٹوارہ 1947‘ ناظرین کو بڑی تعداد میں سینما گھروں تک لانے میں توقع کے مطابق کامیاب نہیں ہوسکی۔دوسری جانب 2007 میں ریلیز ہونے والی ’آوارہ پن‘ کے سیکوئل کو عمران ہاشمی کے مقبول کردار ’شیوم پنڈت‘ اور پہلی فلم کے موسیقی سے بنی مداحوں کی مضبوط بنیاد کا فائدہ ملتا دکھائی دے رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2007 میں پہلی ’آوارہ پن‘ اور سنی دیول کی فلم ’اپنے‘ کا بھی باکس آفس پر مقابلہ ہوا تھا۔ اس وقت عمران ہاشمی کی فلم سنی دیول کی فلم سے پیچھے رہ گئی تھی، لیکن 19 سال بعد ’آوارہ پن 2‘ نے پہلے ہی دن سنی دیول کی فلم کو بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔نیتن ککڑ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’آوارہ پن 2‘ میں دیشا پٹانی بھی اہم کردار میں ہیں۔ دوسری جانب ’بٹوارہ 1947‘ میں سنی دیول کے ساتھ شبانہ اعظمی، پریتی زنٹا اور کرن دیول نظر آرہے ہیں۔ سنی دیول کی حالیہ بڑی کامیاب فلموں ’غدر 2‘ اور ’بارڈر 2‘ نے بالترتیب 40 کروڑ اور 32 کروڑ روپے کی شاندار اوپننگ کی تھی، تاہم ’بٹوارہ 1947‘ اس سطح کی شروعات کرنے میں ناکام رہی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande