
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔گھریلو شیئربازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا سامنا کرنے کے بعد نچلی سطح سے ریکوری کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں گراوٹ میں تیزی آئی۔ حالانکہ پہلے 15 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے ان دونوں انڈیکس کی حالت میں معمولی سدھار بھی ہوا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.29 فیصد اور نفٹی 0.20 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 176.53 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 77,903.43 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباوبن گیا، جس کی وجہ سے پہلے 15 منٹ میں ہی یہ انڈیکس 357.03 پوائنٹس گرکر 77,722.93 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی، جس سے اس انڈیکس کی حالت میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 222.70 پوائنٹس گرکر 77,857.26 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کررہا تھا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 33.95 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد گرکر 24,361.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کنندگان نے دباو بنا دیا، جس کے سبب یہ انڈیکس 90 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 24,304.30 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 48.45 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,347.40 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,793 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,358 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,435 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے آٹھ شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 22 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 18 شیئر سبز نشان میں اور 32 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظرآرہے تھے۔ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے اپولو ہاسپٹل، ایٹرنل، اڈانی پورٹس، ٹرینٹ لمیٹڈ اور سپلا کے شیئر 2.79 فیصد سے لے کر 0.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکلس لمیٹڈ (ٹی ایم پی وی)، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل، جیو فنانشل اور میکس ہیلتھ کیئر کے شیئر 4.96 فیصد سے لے کر 1.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن